10 مارچ 2011 - 20:30

بحرین علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ منامہ حکومت فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

ابنا: مجید المشعل نے العالم سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوام اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے لیکن حکومت اپنے مذموم اھداف کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا آل خلیفہ کی یہ سازش ناکام ہوکر رہےگي کیونکہ بحرین کے عوام کی مانگیں فرقہ واریت پرمبنی نہیں ہیں بلکہ سیاسی ہیں۔ علماء کونسل کے سربراہ نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی سازش سے ہوشیار رہیں ۔ادھر بحرین کے عوامی حلقوں نے دارالحکومت منامہ میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہروں کے شرکا دوہزار دو کے آئين کو کالعدم قراردئے جانے کا مطالبہ کریں گے۔ اور آج پہلی مرتبہ شاہی دربار کے سامنے دھرنا دیں گے۔وعد پارٹی کے سیاسی امور کے ذمہ دارموسوی نے کہا کہ جب تک عوام کے مطالبات مان نہیں لئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔موسوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت ملک میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کے لئے بیرونی افراد کو شہریت دے رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

1

2

3